تیونس،7مارچ(ایجنسی) تیونس کی فوج اور نامعلوم مسلح جہادیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم دس حملہ آوروں کی ہلاکت کا بتایا گیا ہے۔ تیونسی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے لیبیا میں سرگرم دہشت گرد تنظیم 146اسلامک اسٹیٹ145 کے عسکریت پسند تھے۔ تیونس کے اِس سرحدی شہر بن قردان میں
جھڑپوں کے بعد حکومت نے رات کے کرفیو کا نفاذ کر دیا ہے۔ فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ دس عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے علاوہ پانچ عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔ بن قردان میں پولیس اور فوج کے ٹھکانوں پر عسکریت پسندوں کے حملوں کے دوران عام شہری مارے گئے تھے۔ تیونس کے سرحدی قصبے میں گزشتہ بدھ کے روز مسلح شدت پسند لیبیا کی سرحد پار کر کے داخل ہوئے تھے۔